ماریطانیہ کی آزادی:مارچ ۱۹۵۹ء
| ماریطانیہ کی آزادی:مارچ ۱۹۵۹ء |
|
وہ علاقہ جو اب ماریطانیہ کے نام سے جانا جاتا ہے ابتدائی مسلم خلافت کے مغربی صوبہ کا حصہ تھا۔ لفظ مُور ماریطانیہ سے اخذ کیاگیا ہے۔ مُور کا ماخذ عرب Berber قبائل تھے اور وہ مرکزی صحارا کےTuaregs سے تعلق رکھتے تھے ان کے آثار دسویں صدی تک پائے گئے تھے جب امیر یحییٰ بن ابراہیم نے Berber Lemtuna قبیلے کو ازسرنو منظم کیا۔ موُر لوگوں کی زبان عربی تھی۔
پرتگیزی ماریطانیہ پہنچنے والے پہلے یورپی تھے جو ۱۵ویں صدی میں گوند کی تجارت کی کشش میں یہاں آئے تھے انہوں نے دریائے سینیگال کے ساتھ ساتھ تجارتی چوکیاں قائم کیں۔ یورپی تاجروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ تھا اور علاقے کے کنٹرول کا معاملہ ۱۸۱۵ء میں حل ہوا جب سینیگال کا علاقہ یورپی طاقتوں کے درمیان Post Napoleonic سمجھوتے کے تحت فرانس کے حوالے کردیا گیا۔ ۱۹ ویں صدی میں فرانسیسیوں نے اندرونی علاقوں تک رسائی حاصل کی اور موُرز سرداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے۔ ۱۹۲۰ء میں فرانسیسیوں نے ماریطانیہ کے علاقے کو ایک انتظامی اکائی کی حیثیت سے مستحکم کیا اور بعد ازاں مغربی افریقہ کی آٹھ فرانسیسی ریاستوں میں مدغم کردیا۔ ۲۸ ستمبر ۱۹۵۸ء کے ریفرنڈم میں ماریطانیہ پانچویں جمہوریہ فرانس کے آئین کے حق میں ووٹ دے کر فرانسیسی جماعت کا خود حکومتی ممبر بن گیا۔ مارچ ۱۹۵۹ء میں قانون ساز اسمبلی کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ماریطانیہ کا قیام عمل میں آیا۔ |
'