غزل - ۷

شمارِ سُبحہ مرغوبِ بتِ مشکل پسند آیا
تماشائے بہ یک کف بردنِ صد دل، پسند آیا
بہ فیض بیدلی نومیدیٴ جاوید آساں ہے
کشایش کو ہمارا عقدہٴ مشکل، پسند آیا
ہوائے سیرِ گل آيئنہٴ بے مہریٴ قاتل
کہ اندازِ بہ خوں غلتیدنِ بِسمل پسند آیا
* * * * * *